ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن ایران کی معاشی طاقت کو نقصان پہنچانے پر توجہ دے رہا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے تہران چیمبر آف کامرس کے ارکان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران کے لیے سب سے بڑا محاذ اقتصادی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ جتنا زیادہ فعال اور مضبوط ہوگا، اتنی ہی ملک کی معاشی بنیاد مستحکم ہوگی اور اس سے بیرونی دباؤ و خطرات کے مقابلے میں قومی طاقت بڑھے گی۔
دشمن فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن ایران کی معاشی طاقت کو نقصان پہنچانے پر توجہ دے رہا ہے۔ دشمن ایران کے عوام کے روزگار و زندگی کو متاثر کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔