• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عائد پابندیاں نرم کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھلی رہے گی اور ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک کو اس پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا میں سامنے آنے والے مجوزہ امن منصوبے کو ’مکمل من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایسی کسی تجویز پر بات نہیں ہوئی جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی مکمل بحال کرنے اور امریکا کے خطے سے فوجی انخلا کا ذکر ہو۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ نئی جنگ کا امکان کم ہے کیونکہ ’دشمن کمزور ہو چکا ہے‘ تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید