• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن پسند مسلم رہنما امن کے فروغ کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  امن پسند مسلم رہنما امن کے فروغ کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سب کچھ انتہائی حساس وقت میں ہو رہا، تاریخ اس کو یاد رکھے گی۔

عباس عراقچی نے اپنے تہنیتی پیغامات میں عیدالاضحیٰ کو اسلامی دنیا کی عظیم ترین مذہبی تقریبات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی، ایثار اور اللّٰہ تعالیٰ کے حضور مکمل اطاعت کا بےمثال مظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عیدالاضحیٰ کا بابرکت موقع اسلامی اتحاد کے فروغ اور مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی حمایت کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنے گا، خصوصاً مغربی ایشیا میں جنگ، امتیازی سلوک اور قبضے جیسے چیلنجز کے مقابلے میں۔

عباس عراقچی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دنیا ایک بار پھر امن اور انصاف کی بحالی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید