• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کی ایران جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں رائے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی عوام کی اکثریت نے ایران جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں رائے دیدی۔

امریکی میڈیا اور ریسرچ اداروں نے حالیہ سروے میں عوام سے ایران جنگ سے متعلق رائے لی ہے۔

فوکس نیوز کے سروے کے مطابق صرف 39 فیصد ووٹرز فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حامی ہیں جبکہ نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے سروے میں 52 فیصد امریکیوں نے جنگ ختم کرنے کی حمایت کی۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ کوئی بھی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہیں روک سکے گا۔

پیو ریسرچ کے مطابق دو تہائی امریکیوں کو ایران میں امریکی اہداف کے حصول پر اعتماد نہیں جبکہ 61 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ جنگ سے دہشت گردی کے خطرات بڑھے ہیں۔

سروے نتائج میں 56 فیصد کے مطابق امریکا کے عالمی تعلقات متاثر ہوئے ہیں اور 49 فیصد نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

سی این این سروے میں 59 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ پر کم یا بالکل اعتماد نہ ہونے کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید