کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر18ہاکی ٹیم انڈر18ایشیا کپ کیلئےاتوار کی شب ساڑھے دس بجے کراچی سے براستہ دبئی جاپان روانہ ہو گئی، ٹیم کی قیادت عصام حیدر کررہے ہیں۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 30مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ٹور نامنٹ 29مئی سےجاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ قمر ابراہیم نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ پہلا ہدف سیمی فائنل ہے۔کھلاڑیوں میں غلام مصطفیٰ، نعمان گول کیپرز کے علاوہ عصام حیدر ، حسن اکبر ، عزیر احمد۔ محمد اسنان، محمد زمان گجر، عثمان غنی، مزمل سعید، شاہد اللہ، وقاص نعیم، عبداللہ اعوان، زونیر، رانا عبدالسمیع، سلمان یسین، عدیل افضل، فرحان اسلم، یحییٰ نجیب، محمد عثمان، شعیب سلطان شامل ہیں۔