• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو کا سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر کئی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ امریکا میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر مقامات میں خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لیے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید