• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ناقابلِ قبول، طاہر اشرفی

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل نے مملکتِ سعودی عرب پر حوثی گروہ کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے خلاف ایک ناقابلِ قبول جارحیت قرار دیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی جانب سے جاری بیان میں دونوں تنظیموں نے سعودی مسلح افواج کو حملے کو بروقت اور کامیابی کے ساتھ ناکام بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید