کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کیے جانے والے ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، مقتول ڈاکٹر کے اہلخانہ ، رشتے داروں ، دوست احباب اور ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ، مقتول ڈاکٹر کے چچا اور دیگر رشتے داروں نے واردات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر سندھ حکومت اور کراچی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔