کراچی (اسٹاف رپورٹر)بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں ساڑھے 8ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں ملزم سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو درخواست ضمانت کے لئے این او سی دینا اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل کو مہنگا پڑ گیا ۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر عبدالغفار کلہوڑو سے وضاحت طلب کرلی۔پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر اسپیشل پراسیکیوٹر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ پراسیکیوٹر پانچ روز میں پالیسی کے برخلاف این او سی دینے کی وضاحت کریں، شعبہ پراسیکیوشن کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کی کوئی پالیسی نہیں،پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ کیس کے پراسیکیوٹر ازخود این او سی نہیں دے سکتے۔