• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم "سائیکو" کی ریڈ کارپٹ تقریب، فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگا دیئے

لاہور (عمران احسان سے) عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "سائیکو" کی ریڈ کارپٹ تقریب پیکجز مال میں منعقد ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ، شوبز شخصیات، فلم سازوں اور سینما سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جیو انٹرٹینمنٹ اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے، تقریب میں اداکار شان، فلم کی پروڈیوسر اور مرکزی اداکارہ میرا، نیر اعجاز، لیلیٰ، معمر رانا اور دیگر فنکاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بعد ازاں فلم کی خصوصی نمائش کی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا، فلم میں سسپنس، تھرل، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر شامل ہیں، فلمی حلقوں کے مطابق "سائیکو" اپنے منفرد موضوع، طاقتور کاسٹ اور سنسنی خیز کہانی کے باعث پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہو سکتی ہے، اس موقع پر اداکار شان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلمی صنعت میں کافی عرصے سے ایک ہی طرز کی فلمیں بن رہی تھیں، وہ ایک منفرد موضوع پر مبنی فلم بنانا چاہتے تھے تاکہ شائقین کو تفریح کے ساتھ ایک نئی چوائس بھی میسر آ سکے۔

اہم خبریں سے مزید