• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید امن، محبت اور انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے،عبدالکبیر شاکر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ قرآن مجید امن ، محبت اور انسانیت کی فلاح کا ضامن ہےسعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ اور ملک و قوم کی بلاتفریق خدمت و پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں پاکستانی سماجی رابطہ کمیٹی جدہ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب راجہ محمد ریاض فیروز کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہمناؤں نے شرکت کیاس موقع پر ڈاکٹر محمد معین الدین ، شاہ لطیف ، پروفیسر خالد احمد ، چوہدری محمد اکرم اور راجہ ریاض فیروز نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قرآنِ مجید انسانیت کے لیے ہدایت ، امن اور بھائی چارے کا سرچشمہ ہے قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں رواداری ، عدل و انصاف اور باہمی احترام کو فروغ دیا جاسکتا ہے پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہوکر بلاتفریق کام کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ اسلام نے بلا تفریق تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید