• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا عید کے پہلے روز ایس او ایس ویلیج کا دورہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عید کے پہلے روز ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے ملاقات کی، ان سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے یتیم بچوں میں عیدی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ بچوں نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں، محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام دیتی ہے، اور معاشرے کے یتیم اور نادار بچوں کی خوشیوں میں شامل ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید