• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا میپ تحصیل سٹی کے ایگزیکٹو اور کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا میپ تحصیل سٹی کے ایگزیکٹو اور کمیٹی کااجلاس زیرصدارت تحصیل سیکرٹری ہوا جس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید شراف آغا آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں سیاسی و تنظیمی کارکردگی رپورٹپیش کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیاپارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہردر فیڈر ،جان محمد روڈ فیڈر، نیو جان محمد روڈ فیڈر و دیگر پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے صوبائی دارالحکومت میں صفائی کا ناقص نظام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نکاسی آب کی خراب صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،چوری، ڈکیتی اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہےتعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں بھی عوام کو میسر نہیں اگر عوامی مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید