• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی رہنماؤں سے محمود خان اچکزئی کی ملاقاتیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات ڈاکٹر کلیم اللہ خان ، مرکزی سیکرٹری حاجی فضل قادر شیرانی ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی خدائیداد خروٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان کی صحت کے بابت دریافت کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی اللہ گل شمشوزئی ، اباسین خان اچکزئی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ محمود خان اچکزئی نے پارٹی رہنماؤں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کی قومی تحریک میں خدمات کو سراہا ۔
کوئٹہ سے مزید