کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کامران خان ، ولی محمد بنگلزئی ، مجید شاہ ، ظفر اللہ جمالی ، بصیر نیچاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے بورڈنگ اسکولز میں بلوچستان کے تعلیم حاصل کرنے والے 350 سے زائد طلباء کےایک سال میں سکول چھوڑنے کی وجوہات کی تحقیقات کرائی جائیں یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے محنت کشوں کے بچوں کے لئے اسلام آباد اور لاہور کے بورڈنگ اسکولز میں جدید تعلیم کے دروازے کھولے جو صوبے کے مزدور خاندانوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوا تاہم یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 350 سے زائد طلباء اسکول چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئے والدین محدود آمدنی کے باعث بچوں کے سفری اخراجات اور دیگر اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ، بہت سے والدین چھٹیوں کے بعد اپنے بچوں کو دوبارہ سکول بھیجنے سے قاصر ہیں طلباء کے ڈراپ آوٹ کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اس میں والدین کو بھی نمائندگی دی جائے۔