کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشاوکشاہ روڈ پرنس روڈ، مسجد روڈ اور ٹیکسی اسٹینڈ پر کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ،2 ریسٹورنٹس اور 1 آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان کوجرمانے،جرمانہ کردہ ریسٹورنٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، غیر معیاری سبزیوں کی موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء کو پلاسٹک کے تھیلوں میں نامناسب اور غیر صحت بخش طریقے سے ذخیرہ کرنے پر ایکشن جبکہ آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، حشرات کی موجودگی، پلاسٹک کے تھیلوں میں آم کے کٹے ہوئے ٹکڑے رکھنے برف کا بلاک براہ راست گندے و آلودہ فرش پر رکھنے پر ایکشن لیا گیا۔