کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اعلامیہ کے مطابق نادرا دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اپنا شناختی کارڈ مقررہ مدت پوری ہونے پر جلد ازجلد وصول کر لیں۔پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی آخری تاریخ کے 3 ماہ بعد تلف کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ بنوانے کے لئے نئی درخواست اور فیس جمع کرانا پڑتی ہے۔پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور نادرا دفتر میں شناختی کارڈ کی درخواست دیتے وقت مطلوبہ پتہ پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کریں اور گھر بیٹھے شناختی کارڈ وصول کریں۔