کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیاہےکہ پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل کو مسلسل پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، دانستہ طور پر پارٹی پالیسیوں اور فیصلوں کے منافی اقدامات کرنے، اور اپنے حلقہ انتخاب کے غیور عوام کے مسائل و توقعات کو مسلسل نظر انداز کرنے کے باعث چھ ماہ کے لئے معطل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت اور تنظیمی ضوابط کے تحت کیا گیا، جبکہ متعلقہ رکن کو اپنی پوزیشن واضح کرنے اور پارٹی ڈسپلن کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے متعدد مواقع بھی فراہم کئے گئے تھے۔