• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا بدامنی پر اظہار تشویش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ژوب کے ضلعی پریس ریلیز میں ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوریوں کے ساتھ ساتھ اب دن دیہاڑے گھروں میں چوری کی وارداتیں بھی معمول بنتی جارہی ہیں نیو آبادی میں ڈاکٹر عبدالصمد خروٹی کے گھر سے زیورات اور دیگر گھریلو سامان کی چوری سے عوام خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے بیان میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید