کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام "بم" ہونے کی وجہ سے امریکی ایئر لائن کی پرواز کو پونے 4 گھنٹے بعد واپس ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز یو اے 236 نے 30 مئی کی شام 6 بجے نیوارک جولبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسپین کے جزیرے پالما ڈی میلورکا کیلئے ٹیک آف کیا۔ روانگی کے پونے 2 گھنٹے بعد بوئنگ 767-400ER طیارہ بحر اوقیانوس پر تھا کہ ایک مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا "بم" کے نام سے ظاہر ہوا۔ جس سے کیبن میں تشویش پیدا ہوگئی اور پائلٹ نے حفاظتی طریقہ کار کے ایس او پیز کے تحت پرواز کو فوری طور پر واپس موڑ لیا۔