• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات کا جنرل ہسپتال کو جدید ایکو کارڈیوگرافی مشین کا تحفہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال کے شعبہ پلمونالوجی میں مخیر حضرات کی جانب سے عطیہ کی گئی جدید ایکو کارڈیوگرافی مشین نصب کر دی گئی ہے۔ اس جدید مشین کے ذریعے دل اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بروقت اور معیاری تشخیص ممکن ہو سکے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ نئی ایکو مشین کی تنصیب سے نہ صرف مریضوں کو فوری تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیزاور نوجوان ڈاکٹرز کی تربیت کے معیار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر فاروق افضل نے مزید کہاکہ پاکستان میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مخیر حضرات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نئی مشین سے بچوں اور بڑوں دونوں کو یکساں فائدہ ملے گا اور تمام جدید تشخیصی سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔
لاہور سے مزید