لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین و صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی تعلیم، معیشت اور صنعتی ترقی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، لہٰذا نوجوان نسل کو ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت اور جدید تکنیکی علوم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے چین کے شہر شینزین میں واقع عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ہواوے کی اعلیٰ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران تعلیم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، انوویشن، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔