لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اس نظام کو مزید موثر بنانے اور باہمی تعاون جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر KEMU پروفیسر محمود ایاز، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ نئے پیشنٹ ریفرل سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اس نظام کے دائرہ کار کو مرحلہ وار پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں تک وسعت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔