• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ،محکمہ داخلہ کےسکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں مجالس، عزاداری جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے جامع سکیورٹی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل ہی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں اور محکمہ داخلہ کے جاری کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی، شرپسندی اور فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم پنجاب پولیس ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل امجد، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی فاروق سلطان اجلاس میں موجود تھے۔
لاہور سے مزید