• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے ودیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں نوید سے4لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں لیاقت سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون, اسلام پورہ میں ناصر سے 4لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں سلیم سے 2لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون۔ مانگامنڈی میں مزمل سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔سندر اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ لاری اڈا اور جوہر ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید