• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے مسائل کا بروقت اور مؤثر حل اوّلین ترجیح،بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری لگائی۔ شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل وزیر ہاؤسنگ کے سامنے پیش کیے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے عوامی شکایات اور درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ ترقیاتی منصوبوں، سیوریج، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور مؤثر حل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور سے مزید