کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کم عمر لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کراچی پولیس آفس کے سامنے تیزرفتارٹریکٹر کی ٹکر سے سائیکل سوار 12 سالہ عثمان ولد محمد عمران موقع پرہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق متوفی چوتھی جماعت کاطالب اپارٹمنٹ کے باہر سائیکل چلا رہا تھا ، پولیس نے ٹریکٹر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، ڈرائیور کراچی کنٹومنٹ بورڈ کاملازم بتایاجاتا ہے، کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق لاش شناخت کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کر دی، یاسین آباد قبرستان کے قریب لیاری ایکسپریس وے پرٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور صبح سویرے کسی بڑی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ، لاش پر کمبل موجود تھا ،شبہ ہے کہ کمبل متوفی کا اپنا تھا یا جس گاڑی نے ہٹ گیا اس میں سوار افراد لاش پر کمبل رکھ کر چلے گئے ۔