• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات میں اسلامی تحریک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ، قاسم علی قاسمی

لاہور(خبرنگار) شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پہلے بھی حکومت بنائی تھی۔انشاءاللہ آئندہ بھی عوامی حمایت سے حکومت بنائیں گے ۔ کارکنوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر اسلامی تحریک کے رہنما انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں۔
لاہور سے مزید