• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہعوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 113 واں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف و منفرد منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت کینسر کے مریضوں کو سالانہ 13 ارب روپے کی لاگت سے تشخیص، کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی، سرجیکل اور میڈیکل تھراپی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے تحت فالج کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ 13,025 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کرچکے ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 537، آزاد کشمیر سے 329، اسلام آباد سے 131، بلوچستان سے 39، گلگت بلتستان سے 49 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجریز کی جا چکی ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 1,956 ٹرانسپلانٹس کئے جا چکے ہیں، جن میں 960 رینل ٹرانسپلانٹس، 601 کوکلیئر,315 لیور، 40 بون میرو جبکہ 40 کورنئیل ٹرانسپلانٹس شامل ہیں۔
لاہور سے مزید