• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300نواز شریف سکولز آف ایمیننس کھولے جائینگے،رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیرمین ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے پر بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ بھر 300نواز شریف سکولز آف ایمیننس کھولے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 128 نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کیے جا رہے ہیں 128 میں سے 89 سکولز تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں 50 فیصد سے زائد پیش رفت حاصل کر چکے ہیں اب تک 76 ہزار 951 طلبہ و طالبات کا اندراج مکمل ہو چکا ہے، جن میں 39 ہزار 336 طلبہ اور 37 ہزار 615 طالبات شامل ہیں۔
لاہور سے مزید