لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ کے لئے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور، ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں ڈینگی سرویلنس اور ڈینگی یوزرز کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، لاہور میں 2026 میں ابتک ڈینگی کے 6 مثبت کیسز سامنے آئے اور 3036مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔