لاہور(کرائم رپورٹر سے)چور اور ڈاکو بے لگام۔ شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں لوٹ لیں۔ گلشن اقبال میں محمد حبیب سے 3لاکھ 77ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں محمد خیام سے 3لاکھ 47ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں محمد کاشف سے 3لاکھ 32ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں محمد اعجاز سے 2لاکھ 82ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ شاہدرہ میں محمد نعیم سے 2لاکھ 62ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شفیق آباد میں علی رضا اور مانگا منڈی میں حسن علی کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ سبزہ زار میں عثمان خالد، لٹن روڈ میں وقاص احمد اور ہڈیارہ میں عمران بشیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔