لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جاوید اقبال وینس نے ملازمین کو کوٹہ پلاٹ نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو معاملہ 60 روز میں قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کر دی، محمد سرور و دیگر ان کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ 2008 میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی ،واسا ملازمین کو 2008 کی قرعہ اندازی میں نظر انداز کیا گیا ،ہائیکورٹ نے واسا ملازمین کو شامل کرکے قرعہ اندازی کرنے کا حکم دیا۔