• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے معیار کی جانچ کیلئے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کڑی نگرانی اور شکایات کا بروقت تدارک۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی موجودہ فعالیت اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے100 موٹر سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے پانی کے معیار کی جانچ کیلئے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
لاہور سے مزید