• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں2خواتین اور نوجوان کی خودکشی، معمر خاتون مردہ پائی گئی

راولپنڈی، کوٹلی ستیاں (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں2خواتین اورنوجوان کی خودکشی، معمر خاتون مردہ پائی گئی۔اسلام آباد میں بلند عمارت سے خاتون نے چھلانگ کرخودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق 40سالہ خاتون تھانہ کرپا کے علاقہ میں واقع امارات بلڈنگ کی تیرھویں منزل پر قائم ہوٹل سے نیچے آگری جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ میں 16سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق چک بیلی خان کی رہائشی (ع)نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔ ادھرکوٹلی ستیاں نواحی علاقے دلہوڑ پولیس چوکی لہتراڑ کی حدود میں 20سالہ نوجوان عبدالواسع نےخودکشی کر لی متوفی کی نعش کھیت میں پڑی ہوئی ملی ۔ دریں اثناءتھانہ مورگاہ کے علاقہ میں معمر خاتون گھر میں مردہ پائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید