لاہور(عمران احسان سے) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرنیپرا کی 3رکنی ازالہ کمیٹی برائے شکایات نے باقاعدہ سماعت کے بعدبحریہ ٹاؤن لاہور انتظامیہ کو تما م رہائشیوں کولیسکو فارمیٹ کے مطابق بجلی کے بل بھیجنے حکم دیدیا،بلوں پر تمام منظور شدہ چارجز درج کرنے کی ہدایت، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نیپرا کمیٹی کا فیصلہ، چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں نیپرا کمیٹی نےبحریہ ٹاؤن کے بلک (Bulk) سپلائی کنکشن پر بلک نیٹ میٹرنگ کی سہولت کے مطالبے کو مسترد کردیا، فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ انتظامیہ بحریہ ٹاؤن قوائد کیمطابق بجلی کے بلوں میں تمام منظور شدہ چارجز واضح طور پر درج کرے، مینٹیننس چارجز بجلی کے بل سے الگ وصول کئے جائیں ، انہیں بجلی کے بل کا حصہ نہیں بنایا جا سکے گا،نیپرا ازالہ کمیٹی برائے شکایات نے یہ بھی حکم دیا کہ لیسکو بحریہ ٹاؤن کنکشنزپر بائی ڈائریکشنل میٹر لگائے ، سولر صارفین اور بحریہ ٹاؤن کو نیٹ میٹرنگ معاہدوں اور ایکسپورٹ یونٹس کے مسائل باہمی اور قانونی طریقے سے حل کریں،نیپرا نے قرار دیا کہ بحریہ ٹاؤن کے پاس بجلی کی ڈسٹری بیوشن اور فراہمی کیلئے لائسنس موجود نہیں ہے۔