• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات قیمتوں کے فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورت سے کئے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق تمام فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورتی عمل کے تحت کیے جائیں اور ان میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔ ادویات کی قیمتوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کے پالیسی بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید