کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، اس پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاسکو (PASSCO) کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کئے جائیں گے۔