• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: مچھلی کا شکار کرنے آنیوالا شخص خود مچھلی کا شکار بن گیا

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

آسٹریلیا میں مچھلی کا شکار کرنے کے لیے آنے والا شخص خود شکار بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے البانی قصبے کے قریب مائیکلمس جزیرے پر ایک نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ مچھلیوں کے شکار پر گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار کے دوران نوجوان شارک کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر نوجوان کو ساحل پر لایا گیا جہاں طبی عملے نے اس کا علاج کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید