کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرِ دفاع سرکاری دورے پر اپنے 6 بچوں کو بھی فرانس لے گئے جس پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حفاظتی انتظامات مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ، جب کہ پینٹا گون کا کہنا ہے سفری اخراجات پیٹ ہیگستھ خود ادا کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے تناظر میں اعلیٰ امریکی حکام کو درپیش بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے باعث وزیرِ دفاع کی حفاظت پر مامور عملے کو پہلے ہی غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں خاندان کے متعدد افراد کی موجودگی حفاظتی انتظامات کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔