کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ سندھ کے اضلاع کے درمیان گندم کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی نہیں اور سپلائی چین مکمل طور پر فعال ہے، محکمہ خوراک سندھ کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 4 لاکھ 46 ہزار 947 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان آٹے کی قیمتیں کم سے کم رکھیں اور صوبے بھر میں بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔