کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں “ماں رہے سلامت” کے عنوان سے چوتھی بین الاقوامی فیملی پلاننگ سمٹ کا آغاز ہوگیا جس کا موضوع “نوجوان، فیملی پلاننگ اور ڈیجیٹل جدت” ہے، جس کا مقصد زچگی کی صحت کا فروغ، خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی میں اضافہ، اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے جدید اور شواہد پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے نمٹنا ہے، افتتاحی اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صحت کے شعبے میں قانون سازی اور عملی اصلاحات متعارف کرانے میں ملک بھر میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت سندھ برتھ اسٹیشن سینٹرز قائم کر رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کی خواتین کو محفوظ اور معیاری زچگی کی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔