• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

لندن (مرتضی علی شاہ) سبکدوش ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں، چیلنجز ہوتے ہیں، جنہیں دور کرنا سفارت کاروں کا کام ہے۔وہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ڈاکٹر اشرف چوہان کے الوداعی عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف چوہان و دیگر نے ڈاکٹر محمد فیصل کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ نئے ہائی کمشنر کیلئے یہ ہی مشورہ ہوگا کہ کمیونٹی سے زیادہ سے زیادہ رابطے میں رہیں،معرکہ حق کے دن سخت تھے، متعدد انٹرویوز وہ ایک چیلنجنگ وقت تھا،برطانیہ میں قیام کے دوران بہت سے بے لوث دوست بھی ملے،انہوں نے کہا کہ غزہ کے میڈیکلکے طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے انھیں پاکستان بھیجنے میں کامیاب رہے۔

اہم خبریں سے مزید