• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 8 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز،انقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،راولپنڈی کے شہری 6اور اسلام آبادکے 2موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، تھانہ دھمیال کے علاقہ ٹھلیاں پلی رنگ روڈ پرراجہ وسیم اور اس کے دوست عقیل شاہ سےو گن پوائنٹ پر 2موبائل، 63ہزار روپے مزاحمت پرعقیل شاہ کو فائر مار کرزخمی کردیاگیا،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں رائیڈر محمدزوہیب سے گن پوائنٹ پر 2موٹر سائیکل سوار 81ہزار 918 روپے، 3پارسل اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید