• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی ای ایچ اے کےالاٹیز کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے گرین انکلیو ون ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرہ الاٹیز اور سرکاری ملازمین نے 17 سال سے جاری تاخیر کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان یاسمین گارڈن میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں 100 سے زائد الاٹیز اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ 2009میں شروع ہونے والی اسکیم میں ہزاروں سرکاری ملازمین نے اپنی جمع پونجی لگا ئی مگر ترقیاتی کام ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا اور پلاٹوں کا قبضہ تاحال نہیں دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید