• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہیکر ہزاروں مریضوں کا خفیہ طبی ریکارڈ لے اڑے

مڈ اینڈ سائوتھ اسیکس این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ (تصویر سوشل میڈیا)۔
مڈ اینڈ سائوتھ اسیکس این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ (تصویر سوشل میڈیا)۔

انگلینڈ کے این ایچ ایس اسپتال ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 کے ایک بڑے سائبر حملے میں ہزاروں مریضوں کے حساس طبی ریکارڈ چوری ہو گئے تھے۔ 

حکام کے مطابق 2,380 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج، جن میں خون، پیشاب اور دیگر طبی معائنے شامل تھے۔ ہیکرز نے ایک نجی لیبارٹری کمپنی کے سسٹم سے چرا لیے۔ حیران کن طور پر یہ معلومات بعد ازاں ڈارک ویب پر بھی شائع کر دی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چوری شدہ ڈیٹا میں مریضوں کے نام، تاریخ پیدائش، این ایچ ایس نمبرز، پوسٹ کوڈز اور طبی رپورٹس شامل ہو سکتی ہیں۔

یہ سائبر حملہ 2024 میں ہوا تھا اور اس کی ذمہ داری روس سے منسلک ایک ہیکر گروپ نے قبول کی تھی۔ 

متاثرہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تمام متاثرہ مریضوں سے رابطہ کرے گی اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر اسپتالوں کا حساس ترین ڈیٹا محفوظ نہیں تو عام شہریوں کی معلومات کتنی محفوظ ہیں؟

برطانیہ و یورپ سے مزید