• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروشاں بہبود فنڈ میں 8 سال سے اضافہ نہیں ہوا، انجمن اتحاد اخبار فروشاں

کوئٹہ(این این آئی)انجمن اتحاد اخبارفروشاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار فروشاں بہبود فنڈ میں گزشتہ 8سال سے اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے اخبار فروش کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بہبود فنڈ سے اخبارفروش کو جو مالی امداد ملتی ہے اس سے اخبار فروش ادویات بھی نہیں خرید سکتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی ترقی اورپسماندہ طبقوں کی بحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں لیکن شاید اخبارفروشوں کی آواز ان تک نہیں پہنچ رہی ہے۔انجمن اتحاد اخبار فروشاں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ موجودہ بجٹ میں اخبارفروش بہبود فنڈ میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے تاکہ اخبار فروش طبقہ اپنی سفید پوشی برقراررکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ اخبارفروشوں نے معاشرے میں شعور و آگہی اور بروقت اطلاعات گھر گھر پہنچانے میں اپنی ساری زندگی لگادی اس کیلئے اخبارفروشوں نے ہر قسم کے موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اخبار ات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا لیکہ آج اخبارات کی سرکولیشن کم ہونے کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں اورحکومتی مدد کے منتظر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید