پشاور (جنگ نیوز) یونائیٹڈ میونسپل ورکرزکے شیڈویل کے مطابق باچاخان چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں بعد میں مزدوراتحاد یونین نے بھی اپنے ورکروں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کیں اور باچاخان چوک چارسدہ روڈ تین گھنٹے ٹریفک کیلئے بند ،تنخواہ اورپنشنز تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ، تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق یونائیٹیڈ میونسپل ورکرزیونین اور مزدوراتحاد نے آج بروز منگل احتجاج کی کال دی تھی جس پر دونوں یونین کے رہنماؤں جس میں مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ، یونائٹیڈ مونسپل ورکرز کے صدر اسماعیل خان، جنرل سیکرٹری سید وقار علی شاہ کی زیر سرپرستی کیپٹل میٹروپولیٹن میں ملازمین کواکھٹا کیا اس دوران دونوں یونین تنخواہ اور پنشز کیلئے باچاخان چوک میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنادیا او چارسدہ روڈ کو چار وں طرف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہوگئی ہیں جس کے بعداحتجاجی جلوس کی قیادت مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ اور یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری وقار علی شاہ اور صدر اسماعیل نے کیں اس موقع پر یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے رہنماؤں میں ، سرپرست اعلی بلال احمد، خواجہ آفتاب الہی، فاروق خان، رشید خان، سمیع، زاہداللہ، عظمت طوفان، طاہر حنیف، ثاقب خلیل، نعمان، جمیل خان، نوید، ابرار، ماصل، ارباب، میر عالم جبکہ مزدوراتحا کے رہنماؤں میں سرپرست اعلی ریاض خان، ،وائس چیئرمین عام درانی ، صدر شاہد مغل ، نائب صدربلال فیض ، جنرل سیکرٹری فضل محمود، فنانس سیکرٹری صاحبزادہ بدر منیر ،کرامت شاہ ،امداد چغر مٹی ،ارباب امین حیدر ، ملک شکیل ،، غفار علی ، ریحان خان ، اور دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر دونوں یونین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں کی آمدن والی ادارے میں، ملازمین فاقوں پر مجبور میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے پاس کروڑوں روپے کی لوکل انکم موجود ہونے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہیں کی جا رہی، اور ملازمین کو گرانٹ کے پیچھے لگا کر خود ائرکنڈیشن کمروں میں چائے اور قہوہ سے لطف اندوز ہو رہے۔ جو سراسر ظلم ہے۔