• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حاثہ میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) کوہاٹ روڈ پر متنی سرہ خاورہ کے قریب کیری ڈبے اور گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جنہوں نے زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالا،دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں میں مروان، امیر خان، احمد جانان ، رحمت خان ، مسما (ن)بی بی اور فیاض شامل ہیں۔
پشاور سے مزید