پشاور (جنگ نیوز) سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں حضرت ابو زین پیر سید محی الدین محبوب نے پشاور نوتھیہ میں پیر سید اقبال شاہ بخاری کی جانب سے دیئے گئے پروقار ظہرانے میں دربار عالیہ لونے بابا نوتھیہ پشاور میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پیر صاحب کے خاندان کے افراد مدرسہ کے اساتذہ اور دیگر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے خانقاہی نظام کی اہمیت، علمِ ربانی اور تزکیہِ نفس پر ایک جامع اور فکر انگیز روشنی ڈالی۔ پیرسید محی الدین نے اولیاء اللہ اور مشائخِ عظام کی صحبت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشائخِ عظام کی محبت اور انکی دلی توجہ انسان کے باطن کو بدل کر رکھ دیتی ہے اگر آپ اپنے اخلاق اور انسانی کردار کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں، تو کامل مشائخ کی معیت اور انکی رہنمائی اس کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔